ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اوباما نے گوانتانامو سے خطرناک قیدی رہا کئے:ٹرمپ کا الزام

اوباما نے گوانتانامو سے خطرناک قیدی رہا کئے:ٹرمپ کا الزام

Thu, 09 Mar 2017 14:36:44    S.O. News Service

واشنگٹن،8؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے پیش رو کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ ٹوئٹر پیغام پر اپنی تنقید میں اُنھوں نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا کہ اُنھوں نے گوانتانامو بے کے فوجی حراستی مرکز سے مبینہ خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا تھا، جنھوں نے پھر سیمیدانِ جنگ کا رُخ کیا۔

اپنے الزام کے حوالے سے، ٹرمپ نے اپنا مائخذ بیان نہیں کیا۔ تاہم، یوں لگتا ہے کہ اُن کا حوالہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر سے جاری کردہ شش ماہی رپورٹ تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2016ء میں رہا کیے گئے 122سابقہ قیدی دہشت گردی کی جانب لوٹ آئے۔لیکن، تصحیح کردہ رپورٹ، جسے بعدازاں منگل ہی کو جاری کیا گیا، پتا چلتا ہے کہ اوباما کے عہدہء صدارت کے دوران جِن 182قیدیوں کو رہا کیا گیا، اُن میں سے صرف آٹھ، یعنی 4.4فی صد نے دوبارہ دہشت گرد سرگرمیوں کا رُخ کیا۔ دیگر 13قیدی، یا 7.1فی صد، پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ جا ملے تھے۔مجموعی طور پر، ادارے نے بتایا ہے کہ گوانتانامو بے تنصیب سے 714قیدی رہا ہوئے، جن میں سے 121قیدی پھر سے دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوئے، جو کہ 16.9فی صد بنتا ہے؛ جب کہ مزید 87، یعنی 12.2فی صد دہشت گرد کارروائیوں کی جانب لوٹ آئے۔گوانتانامو بے سے رہا ہونے والے 714قیدیوں میں سے 532کو صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ نے رہا کیا تھا۔


Share: